• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر دفاع نے ملکی ساختہ دو جدید اسٹیلتھ فریگیٹس بھارتی بحریہ کے حوالے کردیے

نئی دہلی( نیوز ڈیسک ) بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو وشاکھا پٹنم میں بھارتی بحریہ کے مشرقی کمانڈ پر دو جدید ملٹی مشن اسٹیلتھ فریگیٹس INS اُدیگری اور INS ہِمگیری بحریہ کے حوالے کیے، جسے بھارت کی بحری قوت میں نمایاں اضافہ قرار دیا گیا۔راج ناتھ سنگھ نے امریکا کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "ایک ملک کے پاس F-35 طیارہ ہے، اور بھارتی بحریہ نے اپنا F-35 جنگی جہاز بنایا ہے۔ INS اُدیگری ‘میڈ اِن انڈیا’ ٹیکنالوجی کے ساتھ سمندروں پر سفر کرے گا۔"انہوں نے مزید کہا کہ سمندری طاقت کی اہمیت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور بحریہ کا کردار صرف سمندروں کے تحفظ تک محدود نہیں بلکہ قومی اقتصادی سلامتی کو یقینی بنانے میں بھی بنیادی ستون ہے۔
اہم خبریں سے مزید