• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، کیپٹو پاور لیوی کا فائدہ عام بجلی صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری

اسلام آباد( کامرس رپورٹر )کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس جس نے کیپٹو پاور صارفین پر لگنے والی لیوی کا فائدہ گرڈ صارفین کو پہنچانے کیلئے پاور ڈویژن کے مجوزہ میکنزم کی منظوری دے دی جس کے تحت کیپٹیو پاور کنزیومرز سے وصول شدہ لیوی کا فائدہ گرڈ صارفین کو منتقل کیا جائے گا، پیٹرولیم لیوی کی مد میں تمام واجب الاد ا رقم کی سختی سے ریکوری کی ہدایت کردی جبکہ پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی کہ میسرز سینرگیوکو پاکستان لمٹیڈ ( سی پی ایل ) 2019سے اب تک کی تمام واجب الادا پیٹرولیم لیوی ریکوری کی جائے اور اس کےلیےایس آئی ایف سی، ای سی اور آئی سی کے فیصلے کی روشنی میں ایک سیٹلمنٹ فریم ورک کی منظوری دی تاکہ اس وقت تک کی تمام رقم کی ریکوری ہو سکے اور پیٹرولیم ڈویژن سے کہا کہ سی پی ایل سے ایک معاہد ہ کیا جائے ، ای سی سی نے سرکاری ٹی وی کے لیے 11ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کر نے کی منظوری دی جس میں سے تین ارب 81 کروڑ 30 لاکھ روپےفوری طور پر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور نیٹ میٹرک کی مد میں ادائیگی کےلیے جاری ہوگی جبکہ باقی رقم تنخواہوں ، پنشن اور دیگر اخراجات کےلیے سہ ماہی بنیادوں پر جاری ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید