• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس مرتبہ پاکستان آئیڈل میں ججوں کا توازن بہت اچھا ہے، راحت فتح علی خان

کراچی ( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) آکسفورڈ یونیورسٹی لندن سے موسیقی کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ نامور گلوکاراستاد راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ کافی عرصے بعد پاکستان آئیڈل ہونے جا رہا ہے ۔اس مرتبہ پاکستان آئیڈل میں ججوں کا توازن بہت اچھا ہے۔جس کی وجہ سے شاندار ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی۔ ابھی تک جو آڈیشنز ہوجے ہیں، ان میں مجھے لگتا ہے، دوتین گلوکار بہت سریلے ہیں۔شاید جیت ان کا مقدر بن جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اپنے صاحبزادے شاہ زمان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے استاد راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ یہ بات میں اس لیے نہیں کہہ رہا ہوں کہ شاہ زمان میرا بیٹا ہے۔شاہ زمان میں فطری طور پر بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔وہ موسیقی کے شعبے میں بہت محنت کررہاہے۔مجھے پورا یقین ہے کہ وہ مستقبل کا بڑا گائیک بنے گا۔اس کی موجودہ پرفارمنس نے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں شائقین موسیقی سے توجہ حاصل کرلی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سروں کے سلطان، استاد راحت فتح علی خان نے بتایا کہسندھ حکومت نے کراچی اور لاہور میں استاد نصرت فتح خان اور راحت فتح علی خان کے نام سے اکیڈمی کھولنے کا اعلان کیا ہے، جس میں ہم بچوں کو گلوکاری کو موسیقی کے گُر سکھائیں گے اور مجھے امید ہے کہ پاکستان میں بہت زیادہ نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا ایمبیسڈر بنانے پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس طرح کے فیسٹیولز ہر شہر میں ہونا ضروری ہیں، پاکستان کی عوام نے جشن آزادی کو جشن سمجھا اور پاکستان کی جنگ میں جیت کو بھرپور انداز میں منایا، میں شکر گزار ہوں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور حکومت سندھ کا جنہوں نے مجھے پرفارم کرنے کا موقع دیا،حیدرآباد ،سکھر اور کراچی میں ہونے والے تمام کانسرٹ بہت اچھے ہوئے ۔ان کنسرٹس میں ہزاروں شائقین موسیقی کی شرکت نے شہر کی رونقوں میں اضافہ کیا۔آج کل کیا نیا کام سامنے آنے والا ہے،2 ستمبر کو بنگالی زبان کی معروف س سنگر کے ساتھ ایک گیت ریلیز کیا خانے گا۔ٹیلیویژن ڈراموں کے ost ریلیز ہورہے ہیں۔مجھے میرے مداحوں نے ہمیشہ بے انتہا پیار دیا یے،میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید