• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، 47 خوارج کی لاشیں 15 دن افغان بارڈر پر پڑے رہنے کا انکشاف

کوئٹہ(نیوز ایجنسی) بلوچستان کے سرحدی علاقے سمبازا میں سیکورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان دہشت گردوں نے 7 سے 9 اگست کے دوران پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں 47 دہشت گرد مارے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں افغانستان کی طرف گری تھیں لیکن 15 دن گزرنے کے باوجود افغان حکام یا ان کے ساتھی لاشیں لینے نہیں آئے اور اس دوران ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں سرحد پار افغانستان کی حدود میں گلتی سڑتی رہیں۔25 اگست کو بارڈر پر افغان حکام کے ساتھ جرگہ کے بعد ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر لے جایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید