• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد شریف قتل تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دئیے کہ ایک معاملہ جب سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اس سے متعلق ہائیکورٹ کیسے کوئی فیصلہ دے سکتی ہے؟ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سینئر صحافی حامد میر، ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق اور جوڈیشل ایکٹوزم کے محمد اظہر صدیق کی درخواستوں کی سماعت کی۔ سینئیر صحافی و اینکر پرسن حامد میر اپنے وکیل شعیب رزاق کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ بیرسٹر شعیب رزاق نے کہا کہ ہم نے یہ جاننا ہے کہ کن حالات میں 16 ایف آئی آرز ہوئیں اور ارشد شریف نے پاکستان چھوڑا، ارشد شریف نے اپنے دوستوں کو میسج پہنچایا کہ پاکستان واپس آرہا ہوں جس کے بعد انہیں قتل کر دیا گیا۔ استدعا ہے کہ ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اور کمیشن کو تحقیقات کیلئے کینیا بھیجا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سال کے بعد یہ کیس سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید