کراچی(جنگ نیوز) برطانیہ میں پناہ گزینوں کی مخالف پارٹی رائے عامہ جائزوں میں آگے، 6لاکھ پناہ گزینوں کو نکالنے کا منصوبہ، بے دخلیوں سے متعلق انسانی حقوق کی شق ختم کرنے پر زور۔برطانیہ کی مائیگریشن مخالف اصلاحات پارٹی کے رہنما نگل فیریج نے منگل کو یہاں بڑے پیمانے پر بے دخلیوں کے لیے انسانی حقوق سے متعلق قوانین کو ختم کرنے کے لیے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے تحت پناہ کے تلاش میں آنے والوں کی آمد کو روکا اور انہیں برطانیہ سے نکالنا مقصود ہے۔ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ وہ برطانیہ سے6لاکھ پناہ گزینوں کو بے دخل کرسکتی ہے۔ نگل فیریج نے کہا کہ کسی بڑے سول ڈس رڈر کو روکنے کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔