اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ’گڈ ٹو سی یو‘ والی سہولت کاری اب نہیں ملےگی، عمران خان کا بھانجا ہونے کا یہ ہرگز مقصد نہیں کہ آپ قانون کی گرفت سے بچ سکتے ہیں۔ ویڈیو بیان میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی طور پر نشانہ بنانے پر ہم یقین نہیں رکھے تاہم قانون سب کے لیے برابر ہے، پاکستان میں احتجاج کی اجازت ہے، بغاوت کی نہیں، سیاست کی اجازت دیں گے، انتشار کی نہیں، حکومت کسی سے بھی بلیک میل نہیں ہوگی۔طلال چوہدری نے کہا کہ علیمہ خان کو اُس وقت یاد کیوں نہیں آیا، جب انہوں نے اپنے بیٹے کو ملک سے باہر بھگایا، کیوں اور کس کے ڈر سے وہ 2 سال تک پاکستان سے باہر بھگوڑا بن کر بیٹھا رہا ؟انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جن بچوں کو ورغلایا وہ یہاں جیلوں، تھانوں اور عدالتوں کے چکر لگاتے رہے۔