اسلام آباد (خبر نگار) حج کوٹہ کیس میں پٹیشنرز میں اختلافات سامنے آ گئے، 12 ٹور آپریٹرز نے رضا مندی بغیر ہائی کورٹ میں دائر درخواستیں واپس لے لیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے حج کوٹہ کے خلاف کیس میں نجی ٹور آپریٹرز کی متفرق درخواستوں کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے چوہدری اسامہ طارق ایڈووکیٹ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ان کی رضا مندی کے بغیر ان کا نام مرکزی کیس میں شامل کیا گیا۔