راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں وارداتوں میں پھر تیزی ہوگئی۔ شہری دوگاڑیوں، 26 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 21موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،9افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ،تھاتھانہ وارث خان کے علاقہ وارث خان میں 2نامعلوم ملزمان محمد جاوید خان سے موبا ئل فون اور2سوروپے ، صادق آباد میں عروج نازک کے پرس سے4تولے وزنی طلائی زیورات ، غوثیہ اڈے کے قریب نعمان صابر کے گھر سے تالے توڑ کر سامان مالیتی5ہزارروپے ،25ای ایریامیں محمد ہمایوں کے گھر سے سائیکل اور دیگر سامان مالیتی30ہزار روپے،20ایف ایریامیں جاوید اختر کے گھرسے لیپ ٹاپ، موبائل اور 3تولے کے طلائی زیورات ، محسن ابراہیم اور اس کے کزنز نہانے کے لئے واہ شادی ہال کے سوئمنگ پول گئے جہاں ان کے 5موبائل ،بھڈانہ میں محمد معروف کی زمین سے 6لاکھ روپے کے درخت چوری کرلئے گئے ۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر ،نقب زنی اور چوری کی12وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاؤہ دو کاریں ،5موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ، ایک موٹر سائیکل اور دو موبائل فون اسلحہ کی نوک پر چھین لئے گئے جبکہ دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔