• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میںایک روزہ میڈیا آگاہی ورکشاپ،30صحافیوں کی شرکت

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم،وفاقی تحقیقاتی ایجنسی اور کنیڈین ایمبیسی کے تعاون سے منگل کو مقامی ہوٹل میں ایک روزہ میڈیا آگاہی ورکشاپ منعقد ہوئی ،جس کا مقصد ہیومن ٹریفکنگ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں فرق کو واضح کرتے ہوئے اخلاقی اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے لیے صحافیوں کی صلاحیت کو تقویت دینا تھا۔معروف میڈیا ہاؤسز کے 30سے زیادہ صحافیوں اور ایڈیٹرز نے ورکشاپ میں حصہ لیا، جس میں حقائق پر مبنی رپورٹنگ، درست قانونی اصطلاحات، متاثرین کی شناخت کی حفاظت، اور سنسنی خیزی سے بچنے پر زور دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید