اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) کنوینئر ورلڈ مینارٹی الائنس، نوبل پیس پرائز کے لئے نامزد امیدواراور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے ہڑپہ ساہیوال میں مظلوم مسیحیوں کی داد رسی کے لئے ہڑپہ کا دوسرا دورہ کیا اور مسیحی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کلام سے تابع ہیں ، کلام فرماتا ہے کہ اعلٰی حکومتوں کے تابع رہو، آج کے دور میں پاور جمہور کے ہاتھ میں ہے تو عوام ہی اعلٰی حکومت ہے، دوسری بات یہ کہ کلام کہیں بھی ظالم کا ساتھ دینے کے حوالے سے تابعداری نہیں سکھاتا بلکہ حق پر قائم رہنے اور مظلوم کا ساتھ دینے کا درس دیتا ہے، ہڑپہ میں ظلم ہوا ہے تو ظالم کو سزا ملنا بھی طے ہے اب چاہے وہ ظالم سرکاری ملازم ہی کیوں نہ ہو، کسی کو بھی طاقت کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔