• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں دو قتل ، ایک ٹریفک حادثے کی نذر ہوگیا

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو شخص کو قتل کر دیا گیا جبکہ میٹرو پل پولیس لائن کے قریب ملتان کا رہائشی 32 سالہ راہگیر وقار نواز تیز رفتار کار کی زد میں آکر موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا ، حادثے کا شکار ہونے والی کار اے بی ایل 279 گرین بیلٹ پر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 18 سالہ باسط علی رانا سکنہ جی 14 شدید زخمی ہو گیا جسے پمز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ہیڈ انجری تشخیص کی جس پر اس کے والدین اسے جی ایٹ میں واقع نجی ہسپتال لے گئے ہیں ۔ پولیس زخمی نوجوان کی زندگی خطرے میں قرار دے رہے ہیں تھانہ نون کے علاقے جھنگی سیداں میں دن دہاڑے فائرنگ، کر کے نجی بیکری کے مالک ملک محمد اسلم کو قتل کر دیا گیا۔عینی شاہدوں کے مطابق حملہ آور ڈالہ گاڑی میں آئے، دو ملزمان کلاشنکوف سمیت اترے جبکہ ایک ملزم پستول سے لیس تھا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان دوبارہ ڈالہ میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہوگئے۔تھانہ شمس کالونی کے رہائشی عامر رشید نے پولیس کو بتایا کہ اس کا حقیقی بھائی محمد اسد رشید سکنہ سنڈا گنڈا تحصیل و ضلع ہری پور عمر 30 سال پی ٹی سی ایل میں فائبر ٹیکنیشن تھا جواپنے دفتر سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی سے اپنے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی ختم کر کے واپس آرہا تھا کہ آئی جے پی روڈ نز د علی آباد گرین ایریا کے قریب نا معلوم افراد نے میرے بھائی اسد رشید کو اسلحہ آتشیں سے فائر کر کے ناحق قتل کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید