• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)سی بی اے کمیٹی ڈی ایم اے ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ، صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،حاجی راجہ صابر،مزدور رہنماء صوفی محمودعلی،ملک محمد عاصم، اظہار عباسی،سید مقبول شاہ،چوہدری زاہد احمد،اظہر خان تنولی،ملک دلشاد،سی بی اے کمیٹی ڈی ایم اے ڈائریکٹوریٹ کے صدرراجہ راسب،جنرل سیکرٹری محمد ارشادگجر ، چیئرمین پیرزادہ خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران ستی،آفتاب مغل ، عمران جاوید جنجوعہ،احسان اللہ،محمد عظیم گھمن، چوہدری خورشیدسمیت سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان ، باڈی ممبران اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین و دیگر عہدیداران نے کہا کہ ہم سی بی اے کمیٹی ڈی ایم اے ڈائریکٹوریٹ کے نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پہلے سے بڑھ کر ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اسلام آباد سے مزید