اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے ،اس سلسلہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے ،انہوں نے افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے ʼʼآئی جی پی شکایت سیل1715- ʼʼپر بھی اپنی شکایات و مسائل درج کرواسکتے ہیں۔