راولپنڈی(راحت منیر)نالہ لئی بحالی و تحفظ کا کم خرچ منصوبہ تیار، لاگت کا تخمینہ 2437 اعشاریہ53ملین روپے لگایا گیا ۔زرائع کے مطابق سالڈ ویسٹ ہٹانے اور صفائی پرا خراجات کا تخمینہ 847اعشاریہ1ملین روپےلگایا گیا ،کناروں پر پتھر لگانے پر746اعشاریہ 03ملین روپے، فلوٹنگ فلٹرز پر 70ملین روپے،فینس/ریٹرننگ وال پر536اعشاریہ 4ملین روپے جبکہ پلانٹیشن پر238ملین روپے خرچ ہوں گے، رائٹ آف وے تجاوزات سے پاک،ماینٹرنگ کیلئے کیمرے لگیں گے، فورس بھی تعینات ہوگی ،فیلڈ آفیسر تعینات ہوں گےجن کو گاڑیاں اور موٹرسائیکل کی سہولت بھی ہوگی۔ 8سرکاری محکموں کو سٹیک ہولڈر کا درجہ دیا گیا ۔جن میں پرائمری کردار آر ڈبلیو ایم سی،واسا،آبپاشی،محکمہ ماحولیات کا رکھا گیا ہے۔ سکینڈری کردار ایم سی آر،آر ڈی اے اور پی ایچ اے جبکہ انفورسمنٹ پیرا(پنجاب ریگولیٹری اینڈ انفورسمنٹ اتھارٹی) کا ہوگا۔زرائع کے مطابق نالہ لئی کو موجودہ حالت میں ہی بحال و محفوظ بنایا جائے گا،نئے منصوبہ تحت نالہ لئی کو تجاوزات پاک کرکے ڈی سلٹنگ کی جائے گی۔کناروں کو خوبصورت بنانے کیلئے پتھر لگائے جائیں گے۔