• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلہاڑی کے وار کرکے ٹیکسی ڈرائیور کو زخمی کردیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کلہاڑی کے وار کرکے ٹیکسی ڈرائیور کوزخمی کردیاگیا، تھانہ دھمیال کو خاور ایوب نے بتایا کہ ان ڈرائیو ٹیکسی چلاتا ہوں 9جولائی کو اپنے گھر سے اپنی گاڑی ٹیکسی لے کر نکلا تو سامنے گلی میں اکمل اپنی بیوی کو اپنے موٹرسائیکل پر بٹھا کر کھڑا تھا ،میں نے راستہ لینے کے لئے گاڑی کا ہارن بجایا تو اکمل نے مجھے گالیاں دینا شروع کردیں اور موٹرسائیکل سے اتر کر مجھے اینٹ ماری خوش قسمتی سے میں بچ گیا، 8اگست کو میں گلی میں اپنے گھر کے سامنے کھڑا ہوکر فون سن رہا تھا کہ اکمل مسلح کلہاڑی ،ناصر اور ایک نامعلوم شخص کیساتھ آئے آج تمہیں اپنی بے عزتی کا مزہ چکھاتے ہیں اور تمہیں کاٹ کر چار ٹوٹے کردیں گے تو اکمل نے جان سے مارنے کی نیت سے وار کلہاڑی کیا جو مجھے سر پر لگا اور میں زخمی ہوکر گر گیا ، ملزمان موقع پاکر فرار ہوگئے۔
اسلام آباد سے مزید