• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش اور سیلاب، صوبے یوتھ گیمز شیڈول میں تبدیلی کے خواہاں

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) مختلف شہروں میں سیلاب اور بارش کے باعث صوبائی اولمپکس ایسوسی ایشنوں نے پی او اے اور پاکستان اسپورٹس بورڈ سے قومی یوتھ گیمز کے شیڈول میں تبدیلی کیلئے رابطہ کرلیا، پی ایس بی نے فیصلہ پی او اے پر چھوڑ دیا ہے۔ یوتھ گیمز سات سے13ستمبر تک اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے، بعض اطلاعات کے مطابق کے پی کے، بلوچستان کے بعد پنجاب اولمپکس حکام بھی موجودہ صورت حال سے پریشان اور گیمز کو دس روز آگے بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔ گیمز میں سندھ کا دستہ 365رکنی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق دستے میں 197مرد اور158خواتین کھلاڑیوں ، آفیشلزکے علاوہ دس آفیشلز بھی شامل ہیں، سابق ہاکی کپتان ناصر علی خان چیف ڈی مشن ہونگے۔