• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں قومی گیمز کی تیاری مکمل، بلاول بھٹو افتتاح کریں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں قومی گیمز کا افتتاح کریں گے،گیمز میں سندھ کے 700 سے زائد کھلاڑی جبکہ دیگر صوبوں کے 1500 سو سے زائد لڑکے اور لڑکیاں حصہ لیں گے، میگا ایونٹ کیلئے ایک ہزار گولڈ اور سلور میڈلز تیار کرالیے گئے ہیں۔ سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 35 ویں نیشنل گیمز کی میزبانی کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس سلسلےمیں کراچی میں صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت اجلاس میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے سامان، لوگو اور ڈرافٹ کو حتمی شکل اور منظوری دی گئی۔ گیمز6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں ہونگے، ایونٹ سے 20 روز قبل ٹارچ ریلی نکالی جائے گی ۔