کراچی(اسٹاف رپورٹر) پشاور زلمی نےسیلاب متاثرین کی مدد کیلئے30اگست کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں فلڈ ریلیف نمائشی میچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بابر اعظم بھی ایکشن مین ہوں گے۔ پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے درمیان میچ سے حاصل ہونیوالی آمدنی خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کو دی جائے گی۔