کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایڈمن محمد شاہد اسلام کو عہدے سے ہٹاکرنیشنل ہیلتھ سروسز کے افسر عمر فاروق رانا کو تین سال کیلئے تعینات کردیا ہے۔ محمد شاہد حال ہی میں کبڈی کھلاڑی کے کوائف پر اعلیٰ حکام کو گمراہ کرنے کے الزام میں تین ماہ معطلی کے بعد بحال ہوئے تھے ۔ پی ایس بی نے گریڈ 17 کے افسر عبدالصمد کو ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے کوچنگ سینٹر لاہور، سمیع الرحمٰن کو کوچنگ سینٹر کراچی سے اسلام آباد، گریڈ سولہ کے عامر محمود صدیقی کو ہیڈکوارٹرز سے کوچنگ سینٹر پشاور جبکہ عبدالرشید (ویٹر) کو ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے لاہور ٹرانسفر کردیا ہے۔