کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ کی طرف سے ون ڈے انٹر نیشنل میں پہلی وکٹ حاصل کرنے والے سابق فاسٹ بولرکین شٹل ورتھ 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انہوں نے 1970 اور 1971 کے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جہاں برسبین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ وہ ایشیز جیتنے والی کامیاب ٹیم کا حصہ تھے۔انہوں مجموعی طور پر 5 ٹیسٹ میچز کھیلے اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا۔