• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی 35 وارداتیں، مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 35مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ کینٹ کے علاقے محمد عدیل سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار تھانہ جلیل آباد کے علاقے محمد بلال اور عبدالمنان سے نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر نقدی 15ہزار و موٹرسائیکل چھین کر لے گئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے عبدالطیف سے نامعلوم ملزمان نے موبائل چھین لیا کوثر مائی سے مویشی ملزمان لے گئے تھانہ سٹی جلالپور کے علاقےعبدالرسول سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں کی نقدی و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ نیوملتان کے علاقے محمد نعمان سے ڈاکو نقدی 50ہزار و موبائل لوٹ لیا تھانہ جبکہ نیوملتان کے علاقے عبدالخالق سے پانچ موبائلزفونز زاہد اکرم کے گھر سے 13تولہ طلائی زیورات قیمتی ملبوسات وغیرہ شاہ رکن عالم کے علاقے شاہد سلطان کا سامان محمد سلیم کے طلائی زیورات نقدی وغیرہ دولت گیٹ کے علاقے محمد واجد کی موٹرسائیکل بدھلہ سنت کے علاقے واجد علی کے گھر سے طلائی سونا تین تولہ گلگشت کے علاقے عمران اور ذیشان کے موبائلزفونز بی زیڈ کے علاقے شازیہ کا میٹر بجلی چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید