• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی آم کیلئے سرٹیفیکیشنز اور ویلیو ایڈیشن ناگزیر ہے، ڈاکٹر ایم عظیم خان

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان ہارٹی کلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی (PHDEC) کے زیر اہتمام آم کی برآمدات کے فروغ اور عالمی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے آگاہی سیشن ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوا۔تقریب میں ایوان تجارت ملتان کی ایگریکلچر کمیٹی کے کنوینیر طارق خان، زاہد حسین گردیزی،جہانزیب دھرالہ،مظفر خان خاکوانی،ظفر حسین،جعفر گیلانی اور محمد ساجد انصاری سمیت آم کے کاشتکاروں، برآمدکنندگان اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیشن کے کلیدی مقرر ڈاکٹر ایم عظیم خان (کنسلٹنٹ ایگری، PHDEC) نے کہا کہ پاکستانی آم اپنی لذت اور خوشبو کی وجہ سے دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے، مگر اس کے ساتھ ہی سرٹیفیکیشنز اور ویلیو ایڈیشن ناگزیر ہیں۔
ملتان سے مزید