• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری برادری فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، میاں راشد اقبال

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں راشد اقبال نے کہا ہے کہ کاروباری برادری ماحولیاتی تحفظ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے، حکومت اسے ہر ممکن سہولتیں دے اور سپورٹ کرے، انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے مسائل کا حل صرف سختی یا بندش میں نہیں بلکہ مشاورت اور باہمی تعاون میں پوشیدہ ہے، انہوں نے کہا کہ اگر صنعتکاروں کو اعتماد میں لے کر پالیسی بنائی جائے تو ماحولیاتی آلودگی پر بہترین طریقے سے قابو پایا جاسکتا ہے۔
ملتان سے مزید