ملتان (سٹاف رپورٹر)رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے دریائی علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر این اے 148 کے سیلاب سے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا، انہوں نے یونین کونسل عنایت پور مہوٹہ اور چاہ لک والا کیمپ میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا، اس موقع پر سید علی قاسم گیلانی نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ متاثرین کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔