• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریڈ الرٹ جاری، انخلا کا عمل مزید تیز

ملتان (سٹاف رپورٹر) دریائے چناب اور ستلج میں ممکنہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا،دریائی علاقوں سے شہریوں کے انخلا کا عمل مزید تیز کردیا گیا ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہیڈ محمد والا، بند بوسن اور شیر شاہ سمیت جلالپور پیر والہ میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردیے گئے،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملتان نے گزشتہ روز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع اسسٹنٹ کمشنر صدر نے ان کو بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ دریائے چناب اور ستلج میں دو روز تک پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ہے، سیلاب کے حوالے سے خصوصی کنٹرول روم اور ایمرجنسی رسپانس فورس بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ملتان سے مزید