ملتان(سٹاف رپورٹر )میلاد فائونڈیشن پاکستان میں شامل بزم سروریہ آزادیہ و بزم ضیائے مصطفیٰؐ مظفرآباد ملتان کے زیراہتمام مشعل بردار میلاد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت عبد الرزاق آزاد، میلاد فائونڈیشن پاکستان کے صدر زاہدبلال قریشی، رفع اللہ نقشبندی، صاحبزادہ علامہ حامدالرحمن سلطانی، قاری ذوالفقار رضوی، احمد رضا آزاد، ملک انصر لابر، ملک عامر علی وینس اور شرافت علی نے کی ، قاری نزیر احمد حسر، قاری محمد فاروق مہروی، علامہ محمد عمران قادری، قاری محمد بلال رضوی ، سردار نوید حسین جراح، محمد فرحان آزاد، محمد شاکر، عبدلمجید،قاری محبوب نقشبندی و عہدیداران انجمن تاجران اور دیگر علماءاکرام انکے ہمراہ تھے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ میلاد مصطفیٰﷺ منانا عاشقان رسولﷺ کےلئے عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔