• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیا نے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیا، احسن اقبال

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا نے پانی کو بطور ہتھیاراستعمال کیاجبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کاکہناہے کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہر ممکن تعاون فراہم کیا‘پنجاب میں بھی وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی،گجرات، سیالکوٹ، لاہور میں اربن فلڈنگ کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامی اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب میں شدید بارشوں اور دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پیدا ہونے والے مسائل اور اب تک کے اقدامات پرہنگامی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب کے کچھ علاقوں میں سلابی صورتحال کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے پیشگی انخلا کے لیے آرمی کے جوانوں اور پولیس کی خدمات کو حاصل کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید