• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان قابل اعتماد پارٹنر، تعلقات ہمہ جہت، مزید گہرے ہونگے، چینی سفارتکار

بیجنگ (آصف محمود بٹ) چین نے پاکستان کی معاشی ترقی، سلامتی، اور اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں چین کا قابلِ اعتماد، قریبی اور اہم ترین پارٹنر ہے، اور دونوں ممالک کے تعلقات ہمہ جہت ہیں جو وقت کے ساتھ مزید گہرے ہوں گے،پنجاب میں ہائی کوالٹی سی پیک منصوبوں کے تکمیل کے لئے گہرے تعاون کے خواہاں ، سپورٹ جاری رکھیں گے،سی پیک دوسرے مرحلے میں اعلیٰ معیار کے منصوبے شامل،پاکستان کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہونگے۔ چینی وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیا ڈیسک کے سربراہ چن وی نے بیجنگ میں ایک پاکستانی وفد سے ملاقات کے دوران “جنگ” سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے دوسرے مرحلے میں اعلیٰ معیار کے ایسے منصوبے شامل کیے جا رہے ہیں جو پاکستان کی اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع، اور خطے میں اقتصادی انضمام کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیز ٹو کے تحت نہ صرف بنیادی ڈھانچے کی بہتری بلکہ صنعتی تعاون، زراعت، اور جدید ٹیکنالوجی کے منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گا، جن کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچیں گے۔انہوں نے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چینی سرمایہ کار صوبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں اور کئی اہم منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید