• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے چین کے دورے پر جائینگے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے چین کے دورے پر جائیں گے، دورہ چین میں وزیر اعظم کی اہم ویٹو طاقت والے ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔وزیر اعظم ایس سی او ہیڈ آف سٹیٹ کونسل اجلاس میں شریک ہو نگے ،مودی کی شرکت بھی متوقع ، روس کے صدر ولادی مئیر پوٹن ‘چینی صدر شی جن پنگ‘سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ  سے ملاقات ہوگی، سفارتی ذرائع کے مطا بق وزیر اعظم شہباز شریف روس کے صدر ولادی مئیر پوٹن سے اہم ملاقات کریں گے،وزیر اعظم کی تیانجن چین میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید