• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی تقرر و تبادلے، مرزا عرفان بیگ ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن مقرر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی  بیو رو کر یسی  تقرر و تبادلے ؛ مرزا عرفان بیگ ممبروزیراعظم معائنہ کمیشن مقرر،میاں عبدالقادر شاہ کا بلوچستان سے خیبرپختونخوا حکومت تبادلہ، تقرر کے منتظر کاشف نبی کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد ، آصف نواز پروونشل کوارڈینٹر  ای فور ایچ پروگرام پنجاب پراجیکٹ ،سیکشن افسر علی حسنین  کی خدماتCDA کے سپرد  نوٹیفکیشن جاری ۔  وزیراعظم نے سابق ڈی جی نیب مرزا محمد عرفان بیگ کو ممبروزیراعظم معائنہ کمیشن مقرر کیا ۔ان  کی تقرری دو سال کیلئے کنٹریکٹ پر 12 اکتوبر 2025 سے کی گئی ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسر میاں عبدالقادر شاہ کا بلوچستان سے خیبرپختونخوا حکومت تبادلہ جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 18 کے تقرر کے منتظر کاشف نبی کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئیں۔ گلگت بلتستان حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس،کےگریڈ 18 کے افسر محمد آصف نواز ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے پروونشل کوارڈینٹر برائے ای فور ایچ پروگرام پنجاب پراجیکٹ تعینات کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید