• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور جاپان معاشی تعاون کی تجدید نو کیلئے پرعزم ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان اور جاپان کے مابین ماضی میں صنعت و تجارت کے شعبے میں بھرپور تعاون رہا ہے، دونوں ممالک معاشی تعاون کی تجدید نو کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان جاپانی سرمایہ کاروں اور بینکوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا، زراعت، آئی۔ٹی، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں جاپانی ٹیکنالوجی کی جدت اور پیشہ ورانہ مہارت سے پاکستان خاطر خواہ استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے ان خیا لات کا اظہار گزشتہ روز جاپان کے بین الاقوامی تعاون بنک کے شعبہ مائننگ اور میٹل فائنانس کے ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو سے ملاقات کے دوران کیا، وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان میں بڑے معاشی اور ڈیویلپمنٹ پراجیکٹس میں عالمی مالیاتی ادارے اور بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کار اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار اور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید