کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ماحولیات، نادیہ طاہر نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں،کلائمٹ چینج ایکسپرٹ ڈاکٹر خالد خان نے کہا کہ شاید چیلنج ہماری تیاروں سے کہیں بڑا ہے اس سے بہتر تیاریاں کرنے کی ضرورت ہے،ماہر ماحولیات ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ انڈیا اور چین کے مقابلے میں ہمارے پاس پانی کو محفوظ کرنے کی صلاحیت بھی کم ہے۔ڈائریکٹر ماحولیات، نادیہ طاہر نےکہا کہ ہماری پلاننگ، فزیکل اسٹڈیز اور کلائمٹ چینج سے متعلقہ تحقیق پہلے ہی یہ ظاہر کر رہی تھی کہ سیلاب آنے کا خطرہ موجود ہے۔