اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ صدر ایردوان نے پاکستان کے مختلف حصوں میں حالیہ سیلاب پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ ترک صدر نے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ہونے والے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر پاکستان کے عوام کے ساتھ اپنے ملک کی یکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کو کسی بھی مدد کی پیشکش کی۔