• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی اقدامات بےسود، چینی مزید مہنگی

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )حکومتی اقدامات بےسود، چینی مزید مہنگی،کراچی والےسب سےزائد قیمت دینےپرمجبور، زیادہ سے زیادہ قیمت 195روپےفی کلو برقرار،  اوسط قیمت 181روپے 59 پیسے فی کلو ، سرکاری ریٹ کے مساوی نہ آسکی، چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئےحکومتی اقدامات، دعوے اور اعلانا ت سب بیکار ثابت ہوئے۔ ملک میں چینی مزید مہنگی ہوگئی۔ اوسط قیمت سرکاری ریٹ 175روپےکے مساوی نہ آسکی۔ وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 195 روپے فی کلو تک چینی خریدنے پرمجبور ہیں۔
اہم خبریں سے مزید