• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی، چینی عوام کے باہمی روابط کمزور، بہتری کی ضرورت، سربراہان پیکنگ یونیورسٹی

بیجنگ(آصف محمود بٹ ) چین کی عالمی شہرت یافتہ پیکنگ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہان، ڈائریکٹرز اور ڈینز نے کہا ہے کہ پاکستانی اور چینی عوام کے آپس میں روابط بہت کمزور ہیں۔ سی پیک کے حوالے سے دونوں ملکوں کو تھنک ٹینک بنا کر ریسرچ کرنی چاہئے کہ 10سال میں ہماری کیا کمزروریاں رہی ہیں۔ ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر احسن اقبال سے پچھلے دنوں میں ہونے والی ملاقاتوں میں تجویز پیش کی تھی کہ پاک چین مشترکہ ریرچ سنٹر بنایا جائے۔ پاکستان کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہمارے آپسی تعلقات میں کوئی مسئلہ نہیں۔
اہم خبریں سے مزید