اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر ) وزیراعظم شہباز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، صدر پیزیشکیان نے پاکستان کے مختلف حصوں میں سیلاب پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ایرانی صدر نے حالیہ سیلاب میں جانی و مالی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں پاکستان کے برادر عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔