• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے ٹیکنالوجی میں امریکا اور یورپ کو پیچھے چھوڑ دیا؛ برطانوی میڈیا

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد ) چین نے ٹیکنالوجی میں امریکا اور یورپ کو پیچھے چھوڑ دیا؛  دنیا کی پہلی 6 جی چپ متعارف کرانے والا یو این کا مستقل ممبر  ایشیائی ملک بن گیا ،چین 6 جی کی تیاری کے لیے بہت تیزی سے کام کر رہا ہے، عالمی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق ویسے تو 5 جی ٹیکنالوجی ہی ابھی دنیا کے مختلف ممالک میں دستیاب نہیں مگر ماہرین کی جانب سے اگلی نسل کی موبائل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔چین نے اس حوالے سے بہت اہم پیشرفت کرتے ہوئے دنیا کی پہلی 6 جی چپ متعارف کرائی ہے۔ یہ آل فریکوئنسی 6 جی چپ 100 جی بی فی سیکنڈ (جی بی پی ایس) سے زائد موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ فراہم کرنے کے قابل ہے۔
اہم خبریں سے مزید