اسلام آ باد (رانا غلام قادر )پاکستان پوسٹآفس نے امریکہ کیلئے ڈاک کی ترسیل ( Mail) عارضی طور پر معطل کردی ہے۔ امریکہ کی پہلے سے حاصل ڈیوٹی فری سہولت معطل کرنےپر اقدام ، برانچوں کو امریکہ کیلئے ڈاک کی بکنگ نہ کرنے کا حکم،ڈی جی پوسٹ آفس سےجاری ایک آفس سر کلر میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے 25جولائی 2025کو جاری کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر نمبر14324کے تحت تمام ممالک کیلئے ڈیوٹی فری سہولت معطل کردی ہے۔اس حکم نے بین الا قوا می سطح پر ڈاک کے تبادلے کو متاثر کیا ہےکیونکہ اسے اب ڈیوٹیز اور ٹیکسز کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکہ کی کسٹم و بارڈر پروٹیکشن اتھارٹی کی وضاحت تک امریکہ کو ڈاک کی ترسیل عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔