• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بندرگاہ پر رش کم کرنے کے لیے ڈیڈ کیٹڈ فریٹ کوریڈور منصوبے کا آغاز

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) نیشنل لاجسٹک کارپوریشن اور دبئی کی کمپنی ڈی پی ورلڈ اور پاکستان ریلوے کے مابین اشتراک سے مجموعی طورپر 40کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے ڈیڈکیٹڈ فریٹ کوریڈور( ڈی ایف سی) منصوبے کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ، یو اے ای  حکومت منصوبے میں سرمایہ کاری کریگی ، این ایل سی ، دبئی کی کمپنی ڈی پی ورلڈ کے مابین جوائنٹ وینچر ،منصوبے کی ابتدائی سرمایہ کاری دوکروڑ ڈالر، جدید لاجسٹک پارک کی تعمیر، ریلوے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا جائے گا، اس منصوبے پر ابتدائی طور پر دو کروڑ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی جو بعد ازاں 40کروڑ ڈالرسے تجاوز کر جائے گی ، ذرائع کے مطابق اس منصوبہ کی کابینہ کی بین الحکومتی تجارتی معاملات کمیٹی نے منظوری دی ہے، پاکستان اور متحدہ عرب امار ات کے حکومتوں کے مابین منصوبے کی ٹرم شیٹ پر جنوری 2025 میں ڈی پی ورلڈ / این ایل سی اور پاکستان ریلوے کے درمیان دستخط ہوئے تھےاور ایس آئی ایف سی نے منصوبے کےلیے کلیدی کردار ادا کیا جبکہ سی سی پی منصوبے کے جوائنٹ وینچر کی پہلے ہی منظوری دے چکا ،منصوبے کی تکمیل سے بندرگاہوں پر بہت زیادہ رش کو کم کرنے میں نمایاں طور پر مدد ملے گی ، تجارتی سہولت کاری میں تیزی آئی گی اور پاکستان کا لاجسٹک ڈھانچہ جدید خطوط پر استوار ہو گا، جس سے درآمدات، برآمدات اور مجموعی معاشی سرگرمی میں نمایاں اضافہ ہوگا، اس منصوبے سے کراچی کی بندرگاہ سے تجارت سے متعلق فریٹ سرگرمیوں کو پیپری مارش لنگ یارڈ پر منتقل کیاجائے گا۔

اہم خبریں سے مزید