اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغدم نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں پاک ایران دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال اور دونوں ہمسایہ اور برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔اتوار کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکانٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد ہونے والی پیش رفت پر خصوصی زور دیا۔ ڈاکٹر مقدم کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے دورے کے دوران پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے صدر پیزشکیان کی گرمجوشی اور پروقار مہمان نوازی کو سراہا۔