• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا تیسرا میچ آج افغانستان سے

شارجہ(نمائندہ خصوصی)شارجہ میں تین قومی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا تیسرا میچ منگل کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو39رنز سے شکست دی تھی۔پیر کی شام پاکستان کرکٹ ٹیم نےتیسرے میچ سے قبل آئی سی سی اکیڈمی میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ کوچز کے زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی۔ پاکستان دونوں میچ جیت کر ٹاپ پر ہے۔
اسپورٹس سے مزید