• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹر آصف علی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل بیٹر آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ پیر کو انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات تھی، ورلڈکپ کے دوران میری بیٹی مجھ سے جدا ہوئی، فیملی اور دوستوں نے کیریئر کے اتار چڑھاؤ میں ساتھ دیا۔ آصف نے 21 ایک روزہ اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے آخری انٹرنیشنل میچ 2023 میں کھیلا تھا۔
اسپورٹس سے مزید