• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی دھونی کو ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے مینٹور بنانے کی پیشکش

شارجہ (نمائندہ خصوصی) بھارت کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ٹی20ورلڈکپ 2026 کے لیے مینٹور شپ کی پیشکش کی ہے، اگر وہ اسے قبول کرلیتے ہیں تو انہیں تمام فارمیٹس کا مینٹور بنائے جانے کا امکان ہے۔دھونی اور موجودہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے درمیان پرانے اختلافات ہیں۔ اس وجہ سے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم ایس دھونی فی الحال یہ ذمہ داری قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ دھونی نہیں چاہتے جب تک گمبھیر تینوں فارمیٹس کے ہیڈ کوچ ہیں، وہ یہ کردار سنبھالیں۔
اسپورٹس سے مزید