لندن (جنگ نیوز) انگلش آل راؤنڈر جیمی اوورٹن نے ریڈ بال کرکٹ سے غیر معینہ مدت کیلئے بریک کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد وہ آئندہ ایشز سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ اس متعلق بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ کے طویل فارمیٹ سے فی الحال دور رہنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنی فٹنس اور فارم پر مکمل توجہ دے سکیں۔ ان کے اس فیصلے نے انگلینڈ کی ٹیم کو ایک دھچکا پہنچایا ہے۔