• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر علی میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، کانسٹیبل شہید، جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک

میران شاہ( نمائندہ جنگ ) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پولیس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔ جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور بھی مارے گئے ۔ پولیس کے مطابق میرعلی پتسی اڈہ پر قائم پولیس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ، پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کانسٹیبل نظام اللہ شہید جبکہ اس کا ساتھی کانسٹیبل انعام اللہ شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آور بھی مارے گئے ہیں ۔ لاش اور زخمی میرعلی اسپتال منتقل کردیئے گئے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید