• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی تقرر و تبادلے؛ محمد احتشام الحق ڈپٹی سیکریٹری وزیر اعظم آفس تعینات

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیے ،محمد احتشام الحق ڈپٹی سیکریٹری وزیر اعظم آفس تعینات ،بلوچستان کے پولیس افسر اورنگزیب کی خدمات نیشنل پولیس اکیڈمی کے سپرد،سیکشن افسر اقتصادی امورانعم صدیقی او ایس ڈی بن گئے۔ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کےا فسر اورنگزیب کی خدمات نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آ باد کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ سیکشن افسر اقتصادی امور ڈویژن انعم صدیقی کو اسکالرشپ پر بیرونِ ملک روانگی کیلئے 2 سال کی رخصت لینے پر او ایس ڈی بنا دیا گیا۔سیکشن افسر پاور ڈویژن محمد احتشام الحق کو سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت وزیراعظم آفس میں ڈپٹی سیکریٹری تعینات کیا گیا ۔ علاوہ ازیں سیکرٹری انسانی حقوق ڈویژن عبدالخالق شیخ کی 8 ستمبر سے 10 ستمبر تک غیرملکی دورے کے باعث رخصت منظور کی گئی ۔سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سید احسن علی کی یکم ستمبر سے 33دن کی رخصت منظور کی گئی ہے۔ ان کی عدم موجودگی میں سیکشن افسر شمس الدین کو ان کے عہدے کا اضافی چارج دیاگیا ۔
اہم خبریں سے مزید