ہینوور (اے ایف پی)45افغان شہری جو طالبان سے فرار کے بعد کئی ماہ سے پاکستان میں انتظار کر رہے تھے پیر کے روز جرمنی پہنچ گئے۔ یہ پیش رفت اس وقت ممکن ہوئی جب جرمن عدالتوں کے فیصلوں نے برلن حکومت کو انہیں پناہ دینے پر مجبور کیا۔یہ10خاندان ان2,000سے زائد افغانوں میں شامل تھے جو اس سال جرمنی کی قدامت پسند حکومت کی جانب سے پناہ گزینوں کے پروگرام کو معطل کیے جانے کے باعث پاکستان میں پھنس گئے تھے۔ وہ استنبول سے کمرشل پرواز کے ذریعے دوپہر 2 بجے ہینوور پہنچے۔