• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا جنرل باڈی کا اجلاس 9 ستمبر کو طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس 9ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید واجد گیلانی اور سیکرٹری چوہدری منظور ججہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس صبح 11 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ بار روم میں ہو گا جس کے ایجنڈے میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری و اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی روٹیشن، وکلاء کے کامیاب کنونشن، وکلاء کے گھروں پر چھاپے، چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں جی الیون جوڈیشل کمپلیکس سے ملحقہ پلاٹ پر وکلا چیمبرز بنانے پر مشاورت کے علاوہ اسلام آباد کے وکلاء کو دیگر صوبوں میں جوڈیشری کے امتحانات میں اجازت دئیے جانے کا مسئلہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید