• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسکولوں میں ہر 4 میں سے ایک بچہ ذہنی و جسمانی نشوونما میں پیچھے: تحقیق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں بچوں کی نشوونما سے متعلق نئی تحقیق نے تشویشناک انکشاف کیا ہے۔

آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے بچوں کی نشوونما سے متعلق ایک نئی تحقیق کی گئی جس کے مطابق کم آمدن، اقلیتوں اور پسماندہ طبقے کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہر 4 میں سے ایک بچہ ذہنی و جسمانی نشوونما میں پیچھے رہنے کے خطرے سے دوچار ہے۔ 

3 سے 8 برس کی عمر کے بچوں پر کی گئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ لڑکے لڑکیوں کے مقابلے میں زیادہ کمزور ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشوونما میں صنف، گھریلو آمدن اور لسانی پس منظر اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اگر خلا کو جلد دور کیا جائے تو بچوں کے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

صحت سے مزید